ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عرفان الدین کا شاہی مسجد چترال کا دورہ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عرفان الدین کا شاہی مسجد چترال کا دورہ۔
شاہی مسجد چترال کا مذھبی اور تاریخی ورثہ ہے۔مغل طرز تعمیر کی حامل یہ عظیم الشان مسجد نہ صرف عبادتوں کیلئے ایک پرسکون ماحول فراہم کرتی ہے بلکہ ساتھ ہی یہ سیاحوں کیلئے بھی ایک قابل دید نظارہ مہیا کرتا ہے۔ مسجد کی ضروری مرمت و تزئین کا کام جاری ہے تاکہ اس تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جائے ۔ اس سلسلے میں وضو خانوں اور میناروں کی مرمت کے کام کیساتھ ساتھ سورج کی گرمی سے نمازیوں کی محفوظ کرنے کیلئے شیڈز بھی لگایا جائیگا۔ اس دورے کے موقع پر عدنان صاحب، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اور مولانا خلیق الزمان صاحب خطیب شاہی مسجد چترال بھی موجود ہیں۔
COMMENTS