Major (R) Ahmad Saeed from Ashret drosh
Major (R) Ahmad Saeed
Category : Defence
From : Ashret Drosh
میجر ریٹائرڈ احمد سعید صا حب نے 1969 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور ایف ایف رجمنٹ میں خدمات سر انجام دیں اسی دوران بنگال اور بھارت میں 2 سال تک قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیلیں۔
چترال سکاؤٹس میں ڈیپوٹیشن کے دوران گاڑی کے ایکسڈنٹ کی وجہ سے CMH میں سال بھر زیر علاج رہے اور بعد میں پاک فوج سے میڈیکل پنشن لے لی۔
اور پھر محکمہ جیل خانہ جات صوبہ سرحد میں سپرنڈنڈنٹ جیل ہری پور اور ڈی آئی خان میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔
میجر ریٹائرڈ احمد سعید مچک چترال عشریت سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کے والد قاضی محمد سعید مشہور عالم دین اور دانشور تھے جنوبی چترال کے تا حیات قاضی کے منصب پر فائز رہے۔مچک قبیلے کے سردار کے طور پر قبیلے کے معاملات اور جرگوں کی سربراہی کرتے رہے۔والد کے وفات کے بعد بڑے بھائی پروفیسر قاضی سعید ایڈورڈ کالج پشاور کی ملازمت سے مستعفی ہوئے اور قبیلے کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور میدان سیاست میں قدم رکھا ۔پروفیسر سعید ضلع کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہے۔
بڑے بھائی پروفیسر قاضی سعید احمد کی وفات کے بعد قبیلے کی سربراہی میجر ریٹائرڈ احمد سعید صاحب کے کاندھوں پر ہے۔
ملازمت سے فراغت حاصل کرنے کے بعد میجر ریٹائرڈ احمد سعید صاحب نے بھی سیاست کے شعبے کو اختیار کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ دس سال تک ضلع کے چیرمین رہے۔میجر صاحب نے کئی ممالک کا مطالعاتی دورہ بھی کر چکے ہیں۔آپ شعر و نثر دونوں صنف میں طبع آزمائی بھی کرتے ہیں۔میجر احمد سعید صاحب نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔
ہم اللہ پاک سے میجر (ر)احمد سعید صاحب کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لئے دعاگو ہیں۔
COMMENTS