Amir Khan Mir Category: poet/ writer From: Chumurkhon Chitral. امیر خان میر تاریخ پیدائش 16دسمبر1936 بمقام چمرکن چترال ابتدائ تعلیم اسٹیٹ ...
Amir Khan Mir
Category: poet/ writer
From: Chumurkhon Chitral.
امیر خان میرتاریخ پیدائش 16دسمبر1936بمقام چمرکن چترالابتدائ تعلیم اسٹیٹ ہائ سکول چترال۔میٹرک 1958ھمحکمہ موسمیات پاکستان میں طویل ملازمت کے بعد2000ء میں ڈسٹرکٹ انچارچ آفیسرکی حیثیت سے ریٹائرہوئے۔شعبہ سیاست اور شعروادب2001ء کے بلدیاتی الیکشن میں چترال لوئرکے تحصیل ناظم منتخب ہوئے۔سیاسی طورپر ایک سیاسی جماعت سے تعلق ہے لیکن کھوارزبان وادب کے حوالے خصوصی شھرت رکھتے ہیں ۔برسوں انجمن ترقی کھوارکے صدررہے۔ان کے دورصدارت میں کئی مشاعرے ،مذاکرے اورسیمینارمنعقدکیے گیے جن میں 1996ء میں چترال اورالحاق پاکستان کے حوالے سے تین روزہ سیمینارقابل ذکرہے ۔مذکورہ سیمینار میں پیش کیے گیے مقالہ جات بعدازاں میرصاحب کی نگرانی میں" چترال اورالحاق پاکستان" کے نام سے کتابی صورت میں شائع ہوئی ۔جواس دورکے حوالے سے ایک تاریخی ماخذ کا درجہ رکھتی ہیں۔اس کتاب کے علاؤہ میرصاحب نے ققنوز" کے نام سے چترال کے مختلف شعراء کے تعارف اورنمونہ کلام پر مشتمل دوکتابیں تحریر کیں جنھیں انجمن ترقی کھوارنے شائع کی ہیں۔میرصاحب چترال کی تاریخ کے نہایت شریف النفس سیاستدان اور شائستہ اطوارکے مالک ادیب اور شاعر تصورکیے جاتےہیں جنھوں نے جناب غلام عمرمرحوم اورڈاکٹرعنیایت اللہ فیضی صاحب کے شانہ بشانہ کھوارزبان وادب اورثقافت کی ترقی ترویج اور تحفظ کےلیے قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں۔میرصاحب اب بھی چاق وچوبند اور ہروقت کھوارزبان کی خدمت پرکمربستہ رہتے ہیں اور جب بھی کھوارزبان کے حوالے سے کوئ محفل سجتی ہیں اس محفل کورونق بخشتے ہیں ۔ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ امیرخان میرکاسایہ ہم پرتادیرقایم ودائم رکھے امینبشکریہ : شہذادہ تنویرالملک
COMMENTS